چڑیا گھر میں ایک ہفتے کے دوران مزید تین قیمتی جانور ہلاک
04-08-2025
(لاہور نیوز) چڑیا گھر میں نایاب جانوروں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔
چڑیا گھر میں ایک ہفتے کے دوران مزید تین قیمتی جانور ہلاک ہو گئے، مادہ سپرنگ بکس ہرن، نر سندھ آئی بکس اور مادہ نیالا ہرن دم توڑ گئے۔ گزشتہ چند ماہ میں ایک درجن کے قریب جانور اور پرندے مر چکے ہیں، انتظامیہ نے اموات کی وجہ موسمیاتی تبدیلی کو قرار دے دیا۔