ٹوکن ٹیکس نادہندگان کیخلاف اہم فیصلہ، رجسٹریشن معطل ہو گی

04-07-2025

(ویب ڈیسک) ٹوکن ٹیکس نادہندگان کیخلاف اہم فیصلہ کر لیا گیا، رواں ہفتے 3 لاکھ سے زائد ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل ہو جائیگی۔

ڈائریکٹر موٹرز کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کو سسٹم میں معطل کر کے بلاک کر دیا جائیگا، کئی سالوں سے ڈیفالٹرز گاڑیوں کے مالکان کو وارننگز کے باوجود ادائیگیاں نہیں کی جا رہیں۔ انہوں  نے کہا کہ اگلے مرحلے میں ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنیوالوں کی گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کی جائیگی، ٹیکس کی ادائیگی تک سسٹم میں رجسٹریشن بحال نہیں کی جائے گی۔ اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن بھی منسوخ کی جائے گی، رواں ہفتے 8 مختلف مقامات پر ای ٹی اوز کی سربراہی میں ناکہ بندی کا آغاز کر دیا گیا، ڈیفالٹرز اپنی گاڑیوں کا ٹیکس ادا کریں ورنہ گاڑیاں بند بھی کر دی جائیں گی۔