کاہنہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچہ زخمی، ملزم گرفتار

04-05-2025

(ویب ڈیسک) کاہنہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 12 سالہ بچہ زخمی ہو گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران  نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت کر دی، پولیس  نے فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزم حسیب کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق زخمی بچہ مزمل اپنے چچا کے ہمراہ کشمیر پتی روڈ پر جا رہا تھا کہ ملزم حسیب نے ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بچہ زخمی ہو گیا، زخمی بچے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ پولیس  نے ملزم حسیب سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا اور مقدمہ درج کرکے ملزم کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔