لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران خودکشی کے تین واقعات
04-05-2025
(ویب ڈیسک) لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران تین افراد نے خودکشی کر لی ۔
ایدھی ترجمان کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقہ شالیمار میں شہری نے اپنی جان لے لی،28 سالہ بشیر احمد نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی۔شمالی چھاؤنی میں 19 سالہ فہیم ضیاء نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی جان لی۔ غازی آباد میں 30 سالہ ناصرہ بی بی نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کیا۔ تینوں لاشیں پولیس کارروائی کے بعدمردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں۔