لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ

04-05-2025

(لاہور نیوز) شہر لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 19 جبکہ زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا کی رفتار پانچ کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی، ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد تک جا پہنچا، رواں دنوں درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے، تاحال شہر لاہور میں بارش برسنے کے کوئی امکانات نہیں۔ ادھر اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ، جنوبی اضلاع میں دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، صوبے کے جنوبی اضلاع میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔