والٹن روڈ اپ گریڈیشن منصوبہ مکمل نہ ہو سکا

04-05-2025

(لاہور نیوز) والٹن روڈ اپ گریڈیشن منصوبہ ڈیڈلائن پر ڈیڈلائن عبور کرنے لگا۔

منصوبے کی تکمیل کیلئے دو ڈیڈ لائنیں دی گئی تھیں، اپریل کے پہلے ہفتے میں والٹن روڈ کا افتتاح ہونا تھا، اس سے قبل سی بی ڈی پنجاب کو 20 فروری سے قبل والٹن روڈ اپ گریڈیشن کی تکمیل کا ٹاسک دیا گیا تھا۔ پلان کے تحت سروس روڈ، ہارٹی کلچر ، لینڈ سکیپنگ کا کام مکمل کیا جانا تھا مگر والٹن روڈ اپ گریڈیشن منصوبے کی سروس لین کا کام ابھی مکمل نہیں ہو سکا۔