سانحہ 9 مئی کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے دائر مقدمات سماعت کیلئے مقرر
04-04-2025
(لاہور نیوز) سپریم کورٹ نے سانحہ 9 مئی کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے دائر مقدمات سماعت کیلئے مقرر کر دیئے۔
اس سلسلے میں جی ایچ کیو حملہ کیس کے ملزمان کی ضمانتوں کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیلوں پر سماعت 7 اپریل کو ہو گی۔ اسی طرح عالیہ حمزہ سمیت 20 ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر اپیلوں پر سماعت 8 اپریل کو ہو گی۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ پنجاب حکومت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا، جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس شکیل احمد بینچ کا حصہ ہوں گے۔