فوڈ سیفٹی ٹیموں کی دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ، 1000 لٹر دودھ تلف

04-04-2025

(لاہور نیوز) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے علی الصبح دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران برآمد شدہ 1000 لٹر دودھ تلف کر دیا۔

ترجمان کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں  نے لاہور کے داخلی راستوں کی علی الصبح سخت ناکہ بندیاں کر کے 263 دودھ بردار گاڑیوں اور ڈیری شاپس کی چیکنگ کی، 59 کو 2 لاکھ 20 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ اڈا پلاٹ، ٹھوکر، شاہدرہ اور گجومتہ میں ناکہ بندی کی گئی، لیکٹوسکین مشین سے 90 ہزار لٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی، تلف کردہ دودھ میں پانی کی ملاوٹ اور قدرتی فیٹ کی کمی پائی گئی۔