عیدالفطر پر مہمانوں کی تواضع کیلئے میٹھے کی خریداری، دکانوں پر رش
03-31-2025
(لاہور نیوز) میٹھی عید پر میٹھے کی خریداری کیلئے دکانوں پر رش لگ گیا۔
میٹھی عید پر کچھ میٹھا تو بنتا ہے، بچوں کی فرمائش اور مہمانوں کی تواضع کیلئے مٹھائی کی خریداری شروع ہو گئی۔ عید کے پہلے روز مٹھائی کی دکانوں پر رش لگا رہا، کسی نے گلاب جامن خریدے تو کوئی رس گلے پیک کرواتا دکھائی دیا اور کوئی برفی کا شوقین نکلا تو کسی نے مکس مٹھائی کا آرڈر دیا۔ خریدار کہتے ہیں میٹھی عید پر مٹھائی کی خریداری ضروری ہے، بچوں کو بھی مٹھائی بہت پسند ہے، میٹھی عید پر مہمانوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے اور مٹھائی سے ان کی تواضع کی جاتی ہے۔