لاہور کی مساجد میں عیدالفطر کی نمازوں کے اوقات کار جاری

03-30-2025

(لاہور نیوز) لاہور کی مساجد میں عیدالفطر کی نمازوں کے اوقات کار جاری کردیے گئے۔

جامع مسجد ملک ایاز میں نماز عید صبح 6:45 پر اداکی جائے گی، مولانا مصطفی رضا نماز عیدکی امامت کرائیں گے، اس کے علاوہ جامع مکی مسجد انار کلی میں نماز عید صبح 6:15 پر ادا کی جائےگی، مولانا عبدالجبار نماز عیدکی امامت کرائیں گے۔  جامع مسجد تکیہ سائیں سردار وارث روڈ گراؤنڈمیں نمازعیدصبح6:45 پر اداہو گی، مولانا محمد رمضان نمازعیدالفطرکی امامت کرائیں گے.  جامع مسجد کھنگراں والی مزنگ اڈا میں نمازعیدصبح6:45 پر اداکی جائے گی, قاری حفیظ الرحمان نماز عید الفطرکی امامت کرائیں گے.  جامع مسجد اللہ جیوایا میں نماز عید صبح 6:45 پر اداکی جائےگی، مولانا عزیز ربانی نمازعیدکی امامت کرائیں گے۔  جامع مسجد تکیہ بلاقی شاہؒ میں نماز عید صبح ساڑھے 6 بجے ادا کی جائے گی، مولانا مصباح الرحمان نماز عید کی امامت کرائیں گے۔ جامع مسلم مسجد لوہاری لاہور میں نماز عیدصبح ساڑھے 6 بجے ادا کی جائے گی، مولانا ذوالقرنین نمازعیدکی امامت کرائیں گے۔