باغبانپورہ: ون وے کی خلاف ورزی کرتے ٹرک نے 8 سالہ بچے کو کچل دیا
03-19-2025
(ویب ڈیسک) باغبانپورہ میں تیز رفتار ٹرک نے 8 سالہ بچے کو کچل دیا۔
پولیس کے مطابق 8 سالہ بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا، بچے کی شناخت حارث ولد سہیل عمر کے نام سے ہوئی۔ علاقہ مکین نے بتایا کہ ون وے کی خلاف ورزی کرتے ٹرک نے بچے کو کچلا، بسی موڑ میں بڑھتے حادثات پر علاقہ مکین سراپا احتجاج ہیں ،ٹریفک پولیس ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کرتی، مظاہرین کے مطابق ون وے کی خلاف ورزی کے باعث اب تک 3 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا، شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔