جعلی ویڈیو کیخلاف صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کی درخواست نمٹا دی گئی

03-18-2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے جعلی ویڈیو کیخلاف وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی درخواست ایف آئی اے رپورٹ کی روشنی میں نمٹا دی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ  نے جعلی ویڈیو کیخلاف وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی درخواست پر سماعت کی، ایف آئی اے کی جانب سے رپورٹ وفاقی حکومت کے وکیل اسد باجوہ  نے پیش کی۔ وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ ایف آئی آر درج ہو چکی ہے، دو ملزمان گرفتار ہوئے، دونوں ملزمان کا چالان عدالت میں جمع ہو چکا ہے، اشتہاری ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ عدالت نے ایف آئی اے کی رپورٹ پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔