واسا کا پانی کے عالمی دن پر ہفتہ آگاہی منانے کا فیصلہ
03-18-2025
(ویب ڈیسک) واسا نے پانی کے عالمی دن پر ہفتہ آگاہی منانے کا فیصلہ کر لیا۔
22مارچ کو پانی کے عالمی دن پر واسا ہفتہ آگاہی " پانی بچاؤ، زندگی بچاؤ " کے سلوگن کے تحت منائے گا، ایم ڈی واسا نے خصوصی آگاہی مہم چلانے کی ہدایات دے دیں۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہر سال پانی کا عالمی دن 22 مارچ کو منایا جاتا ہے، واسا شہریوں میں آگاہی دینے کیلئے پورا ہفتہ مہم شروع کرے گا۔ وائس چیئرمین واسا نے کہا ہے کہ شہریوں کو اپنے طرزعمل میں تبدیلی لا کر پانی بچانے میں مدد کرنا ہو گی۔