صوبائی دارالحکومت میں سورج جلوے دکھانے لگا، درجہ حرارت بڑھ گیا
03-18-2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں سورج جلوے دکھانے لگا۔
شہر لاہور کے درجہ حرارت میں اضافہ ہونے لگا، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد تک جا پہنچا، ہوا 2 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 165 ریکارڈ کی گئی۔