1965ء کی جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کی آج 12 ویں برسی

03-18-2025

(لاہور نیوز) 1965ء کی جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کی آج 12 ویں برسی ہے۔

بھارتی ہوا بازوں کو سکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم نے چھٹی کا دودھ یاد دلایا تھا، ایئر کموڈور محمد محمود عالم نے 1 منٹ سے بھی کم وقت میں بھارتی فضائیہ کے 5 جیٹ طیاروں کو مار گرایا تھا۔ جنگی ہیرو کو 1965ء کی جنگ میں شاندار کارکردگی پر ستارہ جرأت سے نوازا گیا، 18 مارچ 2013 کو طویل علالت کے بعد 78 برس کی عمر میں دار فانی سے کوچ کر گئے تھے۔