علی محمد خان کا عمران خان کو پیرول پر اے پی سی میں لانے کا مطالبہ
03-17-2025
(لاہور نیوز) رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے عمران خان کو پیرول پر اے پی سی میں لانے کا مطالبہ کر دیا۔
دنیا نیوز کے پروگرام’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ اکثریت کی رائے ہے، قومی سلامتی کمیٹی بریفنگ میں شرکت کرنی چاہیے، اجلاس میں بریفنگ لینے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی سٹیک ہولڈرز کو ایک پیج پر لانا ہو گا، بانی کو پیرول پراے پی سی میں لایا جائے،اس وقت ملک کویکجہتی کی ضرورت ہے، ہم کہہ رہے ہیں کہ نفرتوں کو کم کیا جائے۔ رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اچھے اور برے لوگ ہر جگہ موجود ہوتے ہیں، قوم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے، حیدر سعید نوجوان ہیں ہو سکتا ہے اس سے کوئی غلطی ہو گئی ہو۔ علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ کہا مضبوط فوج ملک کی ضرورت ہے، بہت سےلوگ نہیں چاہتے کہ مولانا اور تحریک انصاف اکٹھے ہوں، ہمارے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ رابطے جاری ہیں۔