لاہور: چونگی امر سدھو میں تاجروں کا ٹائر جلا کر احتجاج
03-16-2025
(لاہور نیوز) چونگی امر سدھو فیروز پور روڈ پر تاجروں نے ٹائر جلا کر احتجاج کیا۔
احتجاج تاجروں اور ٹریفک وارڈنز کے درمیان تلخ کلامی پر ہوا، پولیس اور مقامی تاجروں میں مذاکرات کے بعد سڑک ٹریفک کیلئےکھول دی گئی۔ احتجاج کے باعث شنگھائی پل پر بھی ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور شہریوں کا پیدل چلنا بھی محال ہو گیا تھا۔