شہداء قوم کا سرمایہ، قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی: محسن نقوی

03-16-2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہداء قوم کا سرمایہ افتخار ہیں، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشاور اور کرک میں مختلف مقامات پر خوارجی دہشتگردوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور شہید ہونے والے ایف سی اہلکار سمیت 3 پولیس جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قوم شہداء کی عظیم قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، شہداء قوم کا سرمایہ افتخار ہیں، لازوال قربانیوں رائیگاں نہیں جائیں گی، ایف سی اور پولیس کے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔