آئندہ سال سے آٹھویں جماعت کا بھی بورڈ کا امتحان لیا جائے گا

03-15-2025

(ویب ڈیسک) آٹھویں جماعت کے طلبہ ہو جائیں تیار، آئندہ سال سے آٹھویں جماعت کا بھی بورڈ کا امتحان لیا جائے گا۔

بچوں کا امتحان متعلقہ سکول کی بجائے دوسرے سکول میں ہو گا، اس وقت بچوں کے پیپرز اپنے سکول میں ہی لئے جا رہے ہیں۔ بچوں کے پیپرز بھی متعلقہ سکول کے اساتذہ ہی چیک کرکے رزلٹ بنا رہے ہیں، بورڈ امتحان کیلئے نگران عملہ بھی باہر سے لگایا جائے گا۔ بورڈ امتحان میں بچوں کے پیپرز بھی دوسرے سکولوں کے اساتذہ چیک کریں گے، بورڈ امتحان سے بچوں کی اسیسمنٹ بہتر طریقہ سے ہو سکے گی، آٹھویں جماعت میں بورڈ کا امتحان لینے سے نہم جماعت میں بچوں کو مضامین کے انتخاب میں آسانی ہو گی۔