محکمہ موسمیات کی تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

03-15-2025

(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

شہر لاہور کا  صبح کے وقت خنک ہواؤں سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کے 10 فیصد امکانات موجود ہیں، ماہرین موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ، کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ ادھر لاہور میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 152 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث شہر فضائی آلودگی کے حوالے سے تیسرے نمبر پر آ گیا، محکمہ ماحولیات نے شہریوں کو فضائی آلودگی سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔