پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو سائنس اتھارٹی میں ضم کرنے کی منظوری
03-15-2025
(لاہور نیوز) پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی میں ضم کرنے کی منظوری دیدی گئی۔
پنجاب اسمبلی نے پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی ایکٹ 2025 منظور کر لیا، عالمی سطح کے طرز پر فرانزک سائنس کو اتھارٹی کی شکل میں خودمختار ادارہ بنایا جائے گا۔ فرانزک شعبے کے ماہرین کا انتخاب 5 سالہ مدت کیلئے ہو گا، غلط رائے دینے پر پانچ سال قید اور پانچ لاکھ جرمانہ ہو سکے گا، بل حتمی منظوری کے لئے گورنر پنجاب کو بھیجا جائے گا۔