ایجوکیشن اتھارٹیز کی لاپروائی، اساتذہ کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ التوا کا شکار

03-15-2025

(لاہور نیوز) ایجوکیشن اتھارٹیز کی لاپروائی سے دس ہزار کے قریب اساتذہ کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کا معاملہ التوا کا شکار ہے۔

ایجوکیشن اتھارٹیز کی غفلت سے اساتذہ کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کا معاملہ لٹک گیا، ایجوکیشن اتھارٹیز دو ماہ بعد بھی خواہشمند اساتذہ کا ریکارڈ نہ بھجوا سکیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹرک پاس اساتذہ کو قبل ازوقت ریٹائرمنٹ دی جانی ہے، ڈیٹا حاصل کرنے کے بعد قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کے قانون میں ترمیم کی جائے گی۔ موجودہ قوانین کے مطابق اساتذہ کیلئے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی عمر 55 سال ہے جو کم کرکے 50 سال کرنے کی تجویز ہے، چیف سیکرٹری کو قانون میں ترمیم کیلئے لکھا گیا تاہم تعداد کلیئر نہ ہونے سے محکمہ سکول ایجوکیشن سے ڈیٹا طلب کیا گیا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایجوکیشن اتھارٹیز سے ڈیٹا مانگا جس کا تاحال کوئی جواب نہیں ملا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن  نے اساتذہ یونینز سے رابطہ کر لیا، اساتذہ یونینز سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے طور پر قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کے خواہشمند اساتذہ کا ڈیٹا شیئر کر دیں، ڈیٹا آنے کے بعد قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی عمر کو پچاس سال تک کیا جائے گا۔ قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کے قانون میں پنجاب اسمبلی سے ترمیم کروائی جائے گی۔