بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل امتحانات کے نتائج کا اعلان
03-15-2025
(لاہور نیوز) بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔
بی ڈی ایس امتحانات میں 16 ڈینٹل کالجوں کے 996 طلبہ نے شرکت کی، امتحانات میں 540 امیدوار کامیاب قرار پائے جبکہ 447 امیدوار ناکام رہے، امتحانات میں کامیابی کا تناسب 54.71 فیصد رہا۔ امتحانات میں پہلی تینوں پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں، نیازی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سرگودھا کی فاطمہ نوید نے 700 میں سے 621 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ایف ایم ایچ کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری لاہور کی آمنہ اعجاز 620 نمبرز کے ساتھ دوسری اور اسی کالج کی عریضہ علی 596 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن پر رہیں۔