مہنگا برائلر بدستور غریب کی پہنچ سے دور

03-14-2025

(لاہور نیوز) مہنگا برائلر بدستور غریب کی پہنچ سے دور ہے۔

 مہنگائی نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا، برائلرگوشت کی قیمت 595 روپے فی کلو برقرار ہے، مارکیٹ میں صافی گوشت 720 روپے کلو بیچا جا رہا ہے، فی درجن انڈوں کی قیمت بھی 286 روپے درجن کی سطح سے نیچے نہ آ سکی۔ ادھر سرکاری ریٹ لسٹ میں 4 سبزیاں اور دو پھل مزید مہنگے کر دیئے گئے، پیاز 45 کے بجائے 70 ، ٹماٹر 60 کے بجائے 80، لہسن 610 کے بجائے 700 روپے کلو بیچا جا رہا ہے ، پھلوں میں سیب 325 کی بجائے 380 ، کیلا درجہ اول 260 کی بجائے 300 ، درجہ دوم 190 روپے فی درجن تک بیچا جا رہا ہے۔