پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز، ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
03-13-2025
(ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔
ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی قومی کرکٹر محمد حارث اور نیوزی لینڈ کے ایش سوڈھی نے کی، ٹرافی کی رونمائی کرائسٹ چرچ کے خوبصورت مقام پورٹ ہلز پر کی گئی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 16 مارچ کو کھیلا جائے گا۔