محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
03-13-2025
(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
شہر لاہور میں سورج کی تیز کرنوں کے باعث درجہ حرارت بڑھ گیا، آج دن بھر شہر کا مطلع ابر آلود رہے گا تاہم بارش برسانے والا سسٹم 16 مارچ تک شہر میں موجود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ لاہور میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 190 ریکارڈ کی گئی ہے جس کی بنا پر لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی شرح میں بھی اضافے کا سامنا ہے۔