ملک میں فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا

03-12-2025

(ویب ڈیسک) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے 2915 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کے اضافے سے  3 لاکھ 6 ہزار 500 روپے کی سطح پر آ گئی ہے جبکہ فی 10 گرام سونا 429 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 62 ہزار 774 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔