ہسپتالوں میں مستقل ایم ایس لگانے کیلئے درخواستیں طلب
03-12-2025
(ویب ڈیسک) پنجاب کے 35 ٹیچنگ ہسپتالوں میں مستقل ایم ایس لگانے کیلئے درخواستیں طلب کر لی گئیں۔
ایم ایس کی تعیناتی کیلئے امیدوار 25 مارچ تک درخواست آن لائن جمع کروا سکتے ہیں، امیدوار کا ایم ایس ،ایم ڈی یا ایم ایس سی ڈگری کا حامل ہونا لازمی ہے۔ میو ، گنگارام ، سروسز ، جنرل اور جناح ہسپتال میں مستقل ایم ایس تعینات ہو گا۔ پی آئی سی ، لیڈی ایچیسن ، لیڈی ولنگڈن ، سید مٹھا ہسپتال میں مستقل ایم ایس تعینات ہو گا، مینٹل ہسپتال ، کوٹ خواجہ سعید ، میو کینسر ہسپتال مناواں میں مستقل ایم ایس کی تعیناتی ہو گی۔ جنرل کیڈر اور ٹیچنگ کیڈر کے تمام امیدوار درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔