سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا، عمر ایوب اور علیمہ خان جے آئی ٹی میں طلب
03-12-2025
(لاہور نیوز) سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا پر جوائنٹ انویسٹی گیشن (جے آئی ٹی) ٹیم نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب اور علیمہ خان کو طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا سے متعلق پی ٹی آئی کے 2 رہنماؤں کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے گئے، نوٹس وصول کرنے والوں میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان شامل ہیں، جے آئی ٹی نے علیمہ خان کو آج 12 مارچ 2025 کو ہی پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمر ایوب کو جے آئی ٹی نے کل 13 مارچ 2025 کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا۔