چینی کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں، عوام کو مشکلات کا سامنا

03-11-2025

(لاہور نیوز) چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، جس سے عوام کو مزید مشکلات کا سامنا ہے۔

50 کلوگرام چینی کا تھیلا 8400 روپے سے بڑھ کر 8450 روپے تک پہنچ گیا۔ پرچون فروشوں کو چینی 169 روپے فی کلوگرام کے حساب سے پڑنے لگی ہے، جس سے شہر میں چینی کی قیمت 180 روپے فی کلوگرام تک تجاوز کر گئی ہے۔ شہریوں نے چینی کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب، شوگر مالکان ماڈل بازاروں میں سستی چینی فراہم کر کے اوپن مارکیٹ سے قیمتوں میں اضافہ پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عوامی ردعمل کے بعد حکومت کے لیے قیمتوں کو قابو میں رکھنے کی ضرورت مزید بڑھ گئی ہے۔