موٹروے پر 150 کلومیٹر سے زائد تیز رفتاری، 20 گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آر درج

03-11-2025

(لاہور نیوز) موٹروے پر 150 کلومیٹر سے زائد تیز رفتاری کرنے کے معاملے پر 20 گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئیں۔

 موٹروے پر تیز رفتاری اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے والوں کے خلاف مہم جاری ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق سینٹرل ریجن میں 20 گاڑیوں کے خلاف اب تک کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، ایم-2، ایم-3، ایم-4 اور ایم-5 سمیت تمام موٹرویز پر تیز رفتار ڈرائیورز کے خلاف مہم جاری ہے۔ ترجمان  نے بتایا لاہور سیالکوٹ موٹروے پر 4 مقدمات درج کئے گئے، موٹروے ایم 2 پر 6 ایف آئی آر درج کی گئیں، لاہور ملتان موٹروے ایم 3 پر ایک مقدمہ درج اور موٹروے ایم 4 اور 5 پر 9 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔