ملکی ترسیلات زر کے اعدادوشمار جاری، آٹھ ماہ میں 32.5فیصد اضافہ
03-10-2025
(لاہورنیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی ترسیلات زر کے اعدادوشمار جاری کردیئے۔
سٹیٹ بینک ذرائع کی رپورٹ کے مطابق ملکی ترسیلات زر فروری 2025 میں 3 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول ہوئیں، فروری 2024 کے مقابلے میں فروری 2025 میں ملکی ترسیلات زر 38.6 فیصد بڑھی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری 2025کے مقابلے فروری 2025 میں 3.8 فیصد بڑھ کر ترسیلات زر موصول ہوئیں، رواں مالی سال کے آٹھ مہینوں میں 32.5فیصد اضافے سے ترسیلات زر کا کل حجم 24 ارب ڈالر رہا۔ اسی طرح پاکستان کو سب سے زیادہ سعودی عرب سے 74 کروڑ 44 لاکھ ڈالر موصول ہوئے، متحدہ عرب امارات سے 65کروڑ 22 لاکھ ڈالر، برطانیہ سے 50کروڑ اور امریکاسے 30 کروڑ 94 لاکھ ڈالر ملے۔