ٹریفک حادثات سمیت مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحق

03-10-2025

(ویب ڈیسک) شہر لاہور میں ٹریفک حادثات سمیت مختلف واقعات میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ایدھی ترجمان کے مطابق ہنجروال میں ٹریفک حادثےمیں 30 سالہ نوجوان جاں بحق ہوا، داتا دربار گیٹ نمبر 5 کے قریب 60 سالہ بزرگ شہری فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں ملا، شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں 30 سالہ نامعلوم نشے سے عادی افراد کی لاش ملی۔  ترجمان  نے بتایا کہ اچھرہ میں بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا 45 سالہ شخص دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا، چونگی امر سدھو  میں 30 سالہ نامعلوم شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں ملا ۔  اسی طرح نواز شریف انٹرچینج کے قریب سے 25 سالہ نوجوان کی لاش برآمد  ہوئی، جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی شناخت نہ ہو سکی۔