اے این ایف کا کریک ڈاؤن، 43.543 کلو گرام منشیات برآمد
03-08-2025
(لاہور نیوز) اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
کارروائیوں میں1 کروڑ 41 لاکھ سے زائد مالیت کی 43.543 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی۔ لاہور میں کوریئر آفس کے ذریعے برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 248 گرام ہیروئن بھی برآمد ہوئی۔