محکمہ موسمیات کی لاہور میں 9 سے 13 مارچ کے درمیان بارشوں کی پیشگوئی
03-08-2025
(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے لاہور میں 9 مارچ سے 13 مارچ کے درمیان بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔
بارشوں کے تیسرے نظام نے بھی تیاری پکڑنا شروع کر دی، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا نیا نظام 9 مارچ سے فعال ہو گا، نئے نظام کے تحت ملک کے بالائی علاقوں میں زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔ ادھر شہر لاہور میں سورج کی کرنوں نے درجہ حرارت میں اضافہ کر دیا تاہم آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب بھی کسی حد تک بارشوں کے اثرات سے مستفید ہو گا، بارشوں کے باعث رمضان المبارک کے وسط تک موسم خوشگوار رہے گا، بارشوں کے باعث گندم اور چنے کی فصلوں پر اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔