حکومت پنجاب نے ملازمین کی ٹیکس کٹوتی کی نئی ترمیم متعارف کروا دی

03-08-2025

(لاہور نیوز) ٹیکس چوروں کے لئے بُری خبر آ گئی، حکومت پنجاب نے تنخواہ دار پر مزید شکنجہ کس لیا۔

 پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025 کی تفصیلات سامنے آ گئیں، ٹیکس جمع نہ کروانے کی صورت میں محکمہ ایکسائز حرکت میں آئے گا، ڈسٹریبیوٹنگ آفسر ملازمین کی تنخواہ میں سے ٹیکس کٹوتی کا پابند ہو گا، ڈسٹریبیوٹنگ آفسر ٹیکس خزانے میں جمع کروانے کا بھی پابند ہو گا۔ متن کے مطابق ہر سرکاری یا نجی ادارے کا ڈسٹریبیوٹنگ آفسر ٹیکس کٹوتی اور خزانے میں جمع کروانے کا پابند ہو گا، اگر آفسر غفلت برتے گا تو خود اس ٹیکس کی رقم ادا کرے گا، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن قصوروار کے خلاف وصولی کا حکم جاری کرے گا۔ بل کا مقصد ٹیکس چوری روکنا اور سرکاری خزانے میں آمدنی بڑھانا ہے، بل پنجاب اسمبلی کی متعلقہ کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا، کمیٹی دو ماہ بعد رپورٹ پیش کرے گی۔