عالمی یومِ خواتین، سیف سٹی خواتین کے تحفظ اور فوری انصاف کیلئے پُرعزم
03-08-2025
(لاہور نیوز) ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن 24/7 خواتین کی رہنمائی، تحفظ اور فوری مدد کیلئے مصروفِ عمل ہے۔
ترجمان سیف سٹی کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن سے اب تک 3 لاکھ 11 ہزار 491 خواتین نے مدد حاصل کی، 37 ہزار 56 خواتین کی شکایات پر ایف آئی آرز درج، انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا، کل کیسز میں سے 2 لاکھ 70 ہزار 106 کیسز حل، 4 ہزار 330 کیسز زیر تفتیش ہیں۔ ترجمان نے بتایا ویمن سیفٹی ایپ کی مقبولیت میں اضافہ ہو گیا، 4 لاکھ 24 ہزار سے زائد خواتین نے ایپ انسٹال کی، ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے 4 ہزار 500 خواتین نے 15 پر کال کرکے مدد طلب کی۔ ترجمان سیف سٹی کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کی سہولت کیلئے "پوسٹ ایف آئی آر فالو اپ سروس" اور 15 پر کی گئی شکایات کیلئے" ٹریکنگ پورٹل" متعارف کروایا گیا ہے، خواتین گھر بیٹھے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن پر کی گئی شکایات کا فوری فالو اپ دیکھ سکتیں ہیں، ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن متاثرہ خواتین سے مسلسل رابطے میں رہتا ہے، خواتین 15 پر کال کرکے 2 دبا کر ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن سے مدد حاصل کر سکتی ہیں۔