داتا دربار میں اعتکاف بیٹھنے کے خواہشمند حضرات سے درخواستوں کی وصولی مکمل

03-08-2025

(ویب ڈیسک) داتا دربار میں اعتکاف بیٹھنے کے خواہشمند حضرات سے درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل ہو گیا۔

داتا دربار انتظامیہ  نے 2 ہزار درخواستیں سکیورٹی کلیئرنس کیلئے سپیشل برانچ کو بھجوا دیں، سپیشل برانچ  نے ایک ہزار 300 درخواستیں سکیورٹی کلیئرنس کر کے واپس بھجوا دیں، جمع ہونے والی دیگر درخواستوں کی سکیورٹی کلیئرنس کا عمل جاری ہے۔ ایڈمنسٹریٹر داتا دربار کا کہنا ہے کہ داتا دربار میں سکیورٹی کلیئرنس کی بنیاد پر اعتکاف بیٹھنے کی اجازت ہو گی، متعلقہ تھانے سے کلیئرنس کے بعد درخواستیں جمع کی گئیں، 16 یا 17 رمضان المبارک کو حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی۔