ٹرمپ کے بیان کا براہ راست فائدہ کاروباری طبقے کو ہوگا: گورنر سندھ
03-07-2025
(لاہورنیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ٹرمپ کے بیان کا براہ راست فائدہ کاروباری طبقے کو ہوگا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی میں ایف پی سی سی آئی کی لانچ پیڈ سافٹ لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا تعلق کاروباری خاندان سے ہے اور میری نظر میں لانچ پیڈ کی تشکیل خوش آئند ہے۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ کاروباری طبقے کو صنعتی علاقوں کے اطراف اچھا اور امن و امان والا ماحول چاہیے، صوبائی قوانین اور وزارت صنعت کی کوآرڈینیشن بہتر ہونی ضروری ہے، کاروباری طبقے کو احساس ہو کہ حکومت ان کے ساتھ ہے تو معیشت زیادہ تیزی سے آگے بڑھے گی۔ گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا، پاکستان کے ساتھ آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ کی بات کی، انہوں نے صدر بننے کے بعد پاکستان کی تعریف کی اور تعاون کی بات کی۔