وزیراعلیٰ پنجاب رمضان نگہبان پیکیج: مستحق افراد میں رقم کی تقسیم کا عمل جاری

03-07-2025

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب رمضان نگہبان پیکیج کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق تمام اضلاع میں 20 لاکھ 70 ہزار سے زائد پے آرڈرز کے مستحق افراد میں تقسیم کا عمل جاری ہے، مجموعی طور پر حکومت پنجاب نے 30 لاکھ گھرانوں کو 30 ارب تقسیم کرنے ہیں، آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید ساڑھے 4 لاکھ پے آرڈرز تمام اضلاع کو ارسال کر دیئے جائیں گے۔ ترجمان پرائس کنٹرول مینجمنٹ نے بتایا کہ گزشتہ روز تک 6 لاکھ سے زائد افراد پے آرڈرز سے کیش حاصل کر چکے ہیں۔