لاہور: سمارٹ پولیس سٹیشنز تکمیل کے آخری مراحل میں داخل
03-06-2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں مختلف علاقوں میں 15 کے قریب سمارٹ پولیس سٹیشنز تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گئے ہیں جبکہ 5 سمارٹ تھانوں کی تعمیرات کا کام مکمل کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن، شفیق آباد، وحدت کالونی ،نشتر کالونی اور سمن آباد سمارٹ پولیس اسٹیشنزکی تعمیر کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، سُندر،کوٹ لکھپت ، نواں کوٹ، اسلام پورہ،باٹا پور، ہربنس پورہ، لاری اڈا، گجومتہ پولیس سٹیشنز تکمیل کے آخری مراحل میں ہے،نواب ٹاؤن، شاہدرہ ٹاؤن، شادمان تھانے کا کام رواں ماہ کے آخر تک مکمل ہو گا۔ اسی طرح شادباغ، شیرا کوٹ، ساندہ پولیس سٹیشن کا کام رواں ماہ کے آخر تک مکمل ہو گا، دوسری جانب لاہور پولیس نے تھانوں کی عمارتوں کیلئے فرنیچرز خریدنے کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے تاہم ایس ایچ اوز ،انچارج انویسٹی گیشن کیلئے سمارٹ فرنیچرز تھانوں میں لگائے جائیں گے۔