رمضان انتظامات: صوبائی وزراء کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں
03-06-2025
(لاہور نیوز) رمضان کے انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے صوبائی وزراء کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمن کی لاہور ڈویژن میں ڈیوٹی لگا دی گئی، صوبائی وزیر بلال یاسین کی گوجرانوالہ، گجرات ڈویژن میں ڈیوٹی لگا دی گئی، صوبائی وزیربلال اکبر راولپنڈی میں رمضان کے انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ صوبائی وزیر ذیشان رفیق کی سرگودھا ڈویژن میں ڈیوٹی لگا دی گئی، صہیب احمد ملتان ڈویژن میں رمضان المبارک کے انتظامات کا جائزہ لیں گے، سردار شیر علی گورچانی بہاولپور میں ماہ رمضان کے انتظامات دیکھیں گے۔ کاظم پیرزادہ کی رمضان کیلئے ڈی جی خان میں ڈیوٹی لگا دی گئی، خواجہ عمران نذیر فیصل آباد ڈویژن میں رمضان کے انتظامات کاجائزہ لیں گے، رانا سکندر حیات ساہیوال ڈویژن میں رمضان المبارک کے انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ صوبائی وزراء متعلقہ ڈویژن میں رمضان انتظامات کی مانیٹرنگ کریں گے۔