ہیئر پولیس کی کارروائی، 2 منشیات فروش گرفتار

03-06-2025

(لاہور نیوز) ہیئر پولیس نے کارروائی کر کے 2 منشیات فروش گرفتار کر لئے۔

ایس پی کینٹ کے مطابق ملزم آصف اور رضا مسیح سے 1320 گرم چرس اور 50 لٹر شراب برآمد ہوئی، ملزمان  نے شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات بیچنے کا اعتراف بھی کیا۔  ایس پی کینٹ نے بتایا ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔