رانا ثنا اللہ: پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کے مقدمے میں بری

03-05-2025

(لاہور نیوز) گوجرانوالہ کی مقامی عدالت نے رانا ثنا اللہ کو مقدمے سے بری کر دیا، وزیر اعظم کے مشیر کیخلاف پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کا کیس درج تھا۔

گوجرانوالہ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ کیخلاف پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ سدرہ گل نواز  نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کو مقدمے سے بری کرنے کا حکم جاری کیا، سرکاری وکیل ملزم کے مقدمہ میں ملوث ہونے سے متعلق ثبوت پیش نہ کر سکا، ملزم کی جانب سے چودھری ماجد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کیخلاف پی ڈی ایم جلسہ کے موقع پر پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کے الزام پر پولیس کی مدعیت میں اکتوبر 2020 میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں مقدہ درج کیا گیا تھا۔