آئی جی پنجاب کے سوا دیگر مختلف 19 افسران کو گریڈ 22 میں ترقی مل گئی

03-05-2025

(لاہور نیوز) آئی جی پنجا ب ڈاکٹر عظمان انور کے سوا پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 19 افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دیدی گئی۔

ترقی پانے والوں میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، چیئرمین پی اینڈ ڈی نبیل احمد اعوان اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری احمد رضا سرور، سیکرٹری پٹرولیم مومن آغا اور سیکرٹری ہیلتھ ندیم محبوب شامل ہیں۔ اسی طرح محی الدین احمد وانی، وسیم افضل چودھری، امبرین رضا کو بھی اگلے گریڈ میں ترقی مل گئی جبکہ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کو بھی گریڈ 22 مل گیا۔ دوسری جانب پولیس سروس کے آٹھ افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دیدی گئی جن میں بی اے ناصر، غلام نبی میمن، فاروق مظہر، عمران یعقوب منہاس، خالق شیخ ، زبیر ہاشمی اور محمد طاہر رائے شامل ہیں۔ خیال رہے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو گریڈ 22 میں ترقی نہ مل سکی۔