آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونے والی متعدد پروازیں منسوخ

03-05-2025

(ویب ڈیسک) تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونے والی متعدد پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے دبئی جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 110، ایمریٹس کی پروازیں ای کے 609 اور ای کے 605، اسلام آباد جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 504 اور فلائی جناح کی پرواز نائن پی 672 منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ کراچی سے لاہور جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 408 چار گھنٹے کی تاخیر کے بعد دوپہر چار بجے روانہ ہو گی جبکہ ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145 بھی منسوخ کر دی گئی ہے، اسلام آباد جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 123 بھی منسوخ کی گئی ہے تاہم پرواز پی ایف 125 تین گھنٹے کی تاخیر کے بعد شام چھ بجے روانہ ہو گی۔ مزید برآں کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر بلیو کی پرواز 208 بھی منسوخ کر دی گئی ہے جبکہ پرواز 200 پانچ گھنٹے کی تاخیر کے بعد شام چھ بجے روانہ ہو گی، کراچی سے کوئٹہ جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 851 صبح گیارہ بجے کے بجائے رات بارہ بجے روانہ ہو گی، کراچی سے لاہور جانے والی ایئر بلیو کی پرواز 402، پی آئی اے کی پرواز پی کے 304 اور 302 اور فلائی جناح کی پرواز نائن پی 840 بھی منسوخ ہو گئی ہیں۔ ایئرلائنز کی جانب سے مسافروں کو متبادل پروازوں اور تاخیر کی معلومات فراہم کرنے کا عمل جاری ہے اور حکام  نے مسافروں کو ہدایات دی ہیں کہ وہ ایئرلائنز سے رابطہ کر کے اپنے سفر کی تازہ ترین صورتحال معلوم کریں۔