امجد پرویز نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے کا چارج سنبھال لیا
03-05-2025
(لاہور نیوز) محمد امجد پرویز نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
ایڈووکیٹ جنرل آفس کے ملازمین نے نئے ایڈووکیٹ جنرل محمد امجد پرویز کا استقبال کیا۔ لاء افسران نے نئے ایڈوکیٹ جنرل کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ محمد امجد پرویزایڈووکیٹ نیب قوانین پر مہارت رکھتے ہیں، انتظامی امور چلانے کا پہلا تجربہ ہے۔