امجد پرویز کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کر دیا، نوٹیفکیشن جاری
03-04-2025
(لاہور نیوز) ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان امجد پرویز کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق امجد پرویز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ گورنر پنجاب سلیم حیدر خان کی منظوری کے بعد امجد پرویز کی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ امجد پرویز ایڈووکیٹ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وکیل بھی رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ امجد پرویز سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ اور ان کے صاحبزادے مونس الہیٰ کے وکیل بھی رہ چکے ہیں۔