میٹرک امتحانات، حساس امتحانی سینٹرز کی کیمروں کے ذریعے نگرانی
03-04-2025
(لاہور نیوز) لاہور بورڈ نے میٹرک امتحانات کی نگرانی کیلئے کنٹرول روم قائم کر دیا۔
سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر نے کنٹرولر روم کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا لاہور ڈویژن میں کل 920 امتحانی مراکز تشکیل دیئے گئے ہیں، حساس امتحانی سینٹرز میں چھ، چھ کیمرے لگائے گئے ہیں، دانش سکولوں کی بھی مانیٹرنگ کیمروں کے ذریعے کی جا رہی ہے، کنٹرول روم سے 156 حساس امتحانی سینٹرز کی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔ رضوان نذیر کا کہنا تھا طلبہ امتحانی سینٹرز میں جعلی امیدوار کو بٹھانے سے گریز کریں، ناجائز ذرائع کا استعمال کرنے والے امیدواروں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔