سرکاری ریٹ لسٹ میں 5 سبزیوں کے دام بڑھا دیئے گئے

03-04-2025

(لاہور نیوز) رمضان میں مہنگائی مافیا بےلگام ہو گیا، سرکاری ریٹ لسٹ میں 5 سبزیوں کے دام بڑھا دیئے گئے۔

مہنگے پھل بھی سستے نہ ہو سکے، پھل سرکاری نرخوں کے برعکس مہنگے داموں فروخت ہونے لگے۔ ادھر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 595 روپے برقرار ہے، مارکیٹ میں صافی گوشت 700 روپے سے زائد میں بکنے لگا، فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 286 روپے برقرار ہے، ہول سیل مارکیٹ میں فارمی انڈوں کی پیٹی 8 ہزار 460 روپے میں دستیاب ہے۔